ابنا: عدنان محمود نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد کرنے کی وجہ سے ان کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ عدنان محمود نے مزید کہا کہ دہشتگرد قطر اور سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ شام کے عوام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں اور شام کے عوام کے قتل عام ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو دہشتگردوں کو دولت اور اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ دہشگرد گروہوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران حمص شہر میں اس پائپ لائن کو متعدد بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے حماہ اور بانیاس شہروں کے باشندوں کی ایندھن کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔ ان حملوں کا مقصد ان شہروں کے عوام کو سردیوں کے موسم میں ایندھن سے محروم کرنا ہے تاکہ حکومت سے ان کی ناراضگی کا راستہ ہموار ہوجائے۔........ /169
12 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302461
شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عدنان محمود نے شام کے عوام اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل عام کے سلسلے میں سعودی عرب اور قطر کو دہشتگردوں کا شریک جرم قرار دیا ہے۔